سعودی سرکاری نیوز ایجنسی 'واس' کے مطابق سات برس بعد سفارت خانہ اور قونصلیٹ کھولنے پر بات چیت کے لیے سعودی عرب کا ایک سفارتی وفد گزشتہ روز ایران پہنچ گیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی حکام تہران میں ریاض کے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کے طریقۂ کار پر بات چیت کے لیے ایران پہنچے ہیں۔
مذکورہ نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ چین کی ثالثی میں دونوں ممالک کے درمیان دس مارچ کو طے پانے والے سہ فریقی معاہدے پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔ سات برس کی کشیدگی اور ناراضگی کے بعد ایران اور سعودی عرب نے مارچ میں اپنے سفارتی اختلافات کو ختم کرنے اور اپنے سفارتی مشن دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا۔
آپ کا تبصرہ